اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشل

معاویہ بن ابی سفیان کون؟؟؟ ایک استاد اور مولوی کا دلچسپ اور چشم کشاء واقعہ

والد صاحب: تو پھر ہجرت مدینہ میں تو ضرور شامل ہوں گے ؟ مولوی صاحب: نہیں جی وہ اس وقت مسلمان ہی نہیں ہوئے تھے

شیعیت نیوز: میرے والد صاحب جو کہ تاریخ کے پروفیسر ہیں،پچھلا جمعہ ایک بریلوی مسجد میں پڑھا۔
اس مسجد کے امام صاحب ایک مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے تھے
انہوں نے جمعے کا سارا خطبہ معاویہ بن ابو سفیان کی شان میں گزار دیا
جمعے کے بعد والد صاحب کچھ نوافل پڑھتے ہیں
فارغ ہوئے تو سب لوگ جا چکے تھے اور مولوی صاحب جھولی والے پیسے گن رہے تھے
والد صاحب ان سے مخاطب ہوئے اور پوچھا مولوی صاحب !
یہ معاویہ بن ابو سفیان کون تھا ؟
مولوی صاحب: جی وہ صحابی رسول تھے اور کاتب وحی تھے
والد صاحب: اچھا یہ وہی ہے کہ جس کا آپ کی جماعت عرس مناتی ہے
مولوی صاحب: جی جی وہی ہیں
‏والد صاحب: یہ معاویہ کیا نبوت کے اعلان کے فوراً بعد ایمان لے آئے تھے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی

یہ بھی پڑھیں: کیا آملیٹ کو دوبارہ انڈہ بنایا جا سکتا ہے؟جماعت اسلامی کے ترمیمی مذہبی بل پر وسعت اللہ خان کی زبردست تحریر

والد صاحب: دین کیلئے کفار کے کچھ مظالم سہے ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی وہ تو خود اس وقت کفار میں شامل تھے
والد صاحب: پھر پہلی ہجرت حبشہ میں شرکت کی ہو گی ؟
مولوی صاحب: نہیں جی
والد صاحب: تو پھر دوسری ہجرت حبشہ میں شامل رہے ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی
والد صاحب: تو پھر ہجرت مدینہ میں تو ضرور شامل ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی وہ اس وقت مسلمان ہی نہیں ہوئے تھے
والد صاحب: پھر جنگ بدر میں تو ضرور مسلمانوں کی طرف سے لڑے ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی
والد صاحب: جنگ احد میں شہید ہوئے ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی
والد صاحب: پھر جنگ خندق میں کفار کامقابلہ کیا ہو گا ؟
مولوی صاحب: نہیں جی
والد صاحب: صلح حدیبیہ والوں میں شامل تھے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی ( اب مولوی صاحب تھوڑا گھبرا رہے ہیں)
والد صاحب: جنگ خیبر اور قموص میں لڑنے والوں میں شامل ہوں گے ؟
مولوی صاحب: جی وہاں بھی نہیں تھے
والد صاحب: پھر فتح مکہ میں تو ضرور ہوں گے ؟
مولوی صاحب: نہیں جی وہ تو مسلمان ہی فتح مکہ کے کچھ روز بعد ہوئے تھے
والد صاحب: یعنی اس وقت جب اسلام غالب ہو چکا تھا ؟
مولوی صاحب: ( مشکل سے بولتے ہوئے) جی ہاں

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) دفاع ناموس معاویہ کیلئے میدان میں اتر آئی

والد صاحب: آپ کو معلوم ہے معاویہ کے اسلام لانے کے بعد کون سی وحی نازل ہوئی تھی ؟
مولوی صاحب: جی نہیں معلوم
والد صاحب: پھر یہ تو پتہ ہوگا کہ معاویہ نے کون سی آیات کی کتابت کی تھی ؟
مولوی صاحب: جی مجھے نہیں معلوم بس سن رکھا ہے
کہیں پڑھا نہیں ہے
والد صاحب: یعنی آپ کے مطابق اسلام کے پہلے مشکل ترین اکیس سالوں میں معاویہ کہیں نہیں تھا ؟
مولوی صاحب: جی ایسا ہی ہے
والد صاحب: تو پھر آپ کی جماعت ان میں سے کسی کا عرس کیوں نہیں مناتی کہ جن کی اکیس سالہ محنت اور قربانیوں کی وجہ سے معاویہ کو مجبوراً ہی سہی مگر مسلمان ہونا پڑا ؟
مولوی صاحب: جی وہ حضرت صاحب مناتے ہیں
والد صاحب: کیا آپ کے حضرت صاحب کو معلوم نہیں کہ معاویہ نے مولا علی علیہ السلام سے بغاوت کی تھی ؟
مولوی صاحب: جی معلوم ہی ہو گا
والد صاحب: اور یہ کہ معاویہ نے مولا علی علیہ السلام پر تلوار اٹھائی اور آپ کو گالیاں دیں ۔ اور گالیاں دینے کا سرکاری حکم نامہ جاری کیا ؟
مولوی صاحب: چپ
والد صاحب: اور یہ کہ امام حسن علیہ السلام ‏سے صلح کی شرطوں کو توڑا اور جان بوجھ کر یزید کو اپنا جانشین بنایا ؟
مولوی صاحب: چپ
والد صاحب: اور یہ بھی کہ امام حسن علیہ السّلام کی شہادت پر خوشی سے جشن منایا ، امام حسن علیہ السلام کے جنازے پر تیر برسائے اور ان کی روضہ رسول میں تدفین نہیں ہونے دی ؟
مولوی صاحب: پریشان
والد صاحب: اور آپ کے حضرت صاحب نہیں جانتے کہ معاویہ کے لشکر کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنمی گروہ کہا ہے ؟
مولوی صاحب: چہرے پر باقاعدہ ہوائیاں اڑ رہی ہیں
والد صاحب: آپ کے حضرت صاحب کو نہیں پتہ کہ معاویہ نے حضرت عمار بن یاسر رض ، حجر بن عدی رض ، عبد الرحمن بن ابی بکر رض ، محمد بن ابی بکر رض سمیت سینکڑوں صحابہ کو شہید کیا ہے ؟
مولوی صاحب: تھوک نگلتے ہوئے حواس باختگی کی عالم میں جی میں نہیں جانتا
والد صاحب: قرآن کی کوئی آیت جو معاویہ کیلئے اتری ہو ؟
مولوی صاحب: مجھے پتہ نہیں

یہ بھی پڑھیں: نامور شاعر اور ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے سینے میں 45 گولیاں اتارنے والے کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرد اکرم لاہوری نے درخواست ضمانت جمع کروادی

والد صاحب: صحاح ستہ سے کوئی ایک مستند صحیح حدیث جو معاویہ کی فضیلت میں آئی ہو ؟
مولوی صاحب: جی پتہ نہیں
والد صاحب: تو آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہزاروں صحابہ کرام کو چھوڑ کر عرس منانے کیلئے صرف یزید کا باپ ہی ملا تھا ؟
مولوی صاحب: جی اور رونا شروع
والد صاحب: حشر میں کس منہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کرو گے ؟
مولوی صاحب: روتے روتے کانپنے لگ گئے
والد صاحب: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی کے دشمن کو اپنا دشمن کہا تو آپ نے علی کے دشمن کا عرس منانا شروع کر دیا ؟
یعنی تم لوگ کھل کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو گئے ؟
جہنم کا سودا کر لیا
( مولوی صاحب روتے رہے والد صاحب اٹھ کر چلے آئے )

 

متعلقہ مضامین

Back to top button