اہم ترین خبریںپاکستان

نامور شاعر اور ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے سینے میں 45 گولیاں اتارنے والے کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرد اکرم لاہوری نے درخواست ضمانت جمع کروادی

افسوس یہ کو ئی پہلا کیس نہیں ہے ہمارے ناقص اور ناقابل بھروسہ عدالتی سسٹم نے اس قبل بھی ملکی تاریخ میں درجنوں بے گناہوں کے انتہائی سفاک اور خطرناک ترین قاتلوں کو بھی کلین چٹیں دیکر باآسانی آزاد کیا ہے ۔

شیعیت نیوز: نامور شاعر اور ادیب اور ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے سینے میں پینتالیس گولیاں اتار کرانہیں بےدردی سے شہید کرنے والا لشکرجھنگوی کے بدنام زمانہ دہشتگرد اجمل عُرف اکرم لاہوری نے 26 برس بعد ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

دہشتگرد / قاتل اکرم لاہوری کے ضمانت کی درخواست کرنے پر معلوم ہوا کہ قتل کیس کی اتنی اہم اور حساس فائل بھی سرکاری ریکارڈ سے غائب ہو چُکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران نے ہمیشہ بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق سے مسائل کے حل کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ ضیاء لانگو

ایسامحسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس سفاک دہشت گرداکرم لاہوری کی ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر سے ہی پشت پناہی کی جارہی ہے اور اسے اس کیس سے آزادکروانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

افسوس یہ کو ئی پہلا کیس نہیں ہے ہمارے ناقص اور ناقابل بھروسہ عدالتی سسٹم نے اس قبل بھی ملکی تاریخ میں درجنوں بے گناہوں کے انتہائی سفاک اور خطرناک ترین قاتلوں کو بھی کلین چٹیں دیکر باآسانی آزاد کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button