جمعیت علمائے اسلام (ف) دفاع ناموس معاویہ کیلئے میدان میں اتر آئی

15 فروری, 2023 08:57

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) دفاع ناموس معاویہ کیلئے میدان میں اتر آئی، جےیو آئی کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمٰن کے رفیق کار وفاقی وزیر مذہبی امور عبد الشکور کا علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی ہمارا ہے تمام پارلیمنٹ اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرائیں گے، مولانا فضل الرحمن اپنی زبان سے دشمنوں کو راضی کر لیتے ہیں، جو صحابہ کے خلاف ہیں ان کو سامنے لاکر ان کے سامنے لاکر سینٹ سے بل پاس کروائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی ایماء پر جماعت اسلامی کے سینیٹر عبدالاکبر چترالی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے توہین صحابہ فوجداری ترمیمی بل 2021 کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نےکہا کہ ایک وقت تھا اسمبلی میں صحابہ کرام کی بھیک مانگتے تھے۔جب صحابہ کا ذکر آتا ہے تو پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نامور شاعر اور ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے سینے میں 45 گولیاں اتارنے والے کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرد اکرم لاہوری نے درخواست ضمانت جمع کروادی

انہوں نے مزیدکہا کہ جو صحابہ کے خلاف ہیں ان کو سامنے لاکر ان کے سامنے لاکر سینٹ سے بل پاس کروائیں گے۔ہماری اسمبلی چوں چوں کا مربع ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی اسٹیٹ ہے اس کا بول بالا تب ہوگا جب اس میں تمام صحابہ کو بول بالا ہو گا۔یہ بل سینٹ سے بھی پاس ہو گا ،مولانا فضل الرحمان اپنی زبان سے دشمنوں کو راضی کر لیتے ہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی ہمارا ہے تمام پارلیمنٹ اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرائیں گے۔جب بل پاس ہوکر قانون بن جائے گا تو شہداء کی روح کو سکون مل جائے گا ۔

جو صحابہ کو نہیں مانتے وہ رسول صلیٰ اللہ کو نہیں مانتے۔مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں ہے ہم سب ایک ہیں۔جب تک یہ یہ بل پاس نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔قرآن سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنےگا۔پاکستان پوری دنیا کے اسلام کا قلعہ بنے گا۔

2:55 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top