مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی سپیشل فورس کے ہاتھوں جبریل زبیری گرفتار

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی سپیشل فورس نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری جبریل زبیری کے گھر دھاوا بول کر اسے غیر قانونی حراست میں لے لیا۔

فلسطینی شہری اسیر ذکریا زبیری کے بھائی جبریل زبیری ہیں جنہیں جنین کیمپ کے الجبریات میں واقعہ ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

تاہم فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی نشانچیوں نے جنین پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھن گولیا برسائیں جن کی وجہ سے ایک فلسطینی شہری کا معدہ زخمی ہو گیا۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے مجاہدین نے جنین کے مقام پر اسرائیلی سپیشل فورس کے درمیان تصادم ہوا۔

القدس برگیڈ نے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ جنین بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فورس پر گولیاں برسائیں اور بموں کی مدد سے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینا ایک نئی جارحیت ہے، حماس

دوسری جانب کل پیر کے روز اسرائیلی پولیس اور فوج کے بڑے دستوں نے بیت المقدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور محمد باسل الزالبانی نامی بچے کے خاندان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض پولیس نے شعفاط فوجی چوکی کے قریب چاقو سے حملہ کرنے والے کے خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ وہ ہیں۔ ان میں بچے کے والدین اور دو بھائی شامل ہیں۔

شعفاط پناہ گزین کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران قابض فوجیوں نے آنسو گیس کے کنستر، ساؤنڈ بم اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے فائرنگ کی۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں ایک اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے ’’چینل 12‘‘ کو بتایا کہ ’’یروشلم میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی غزہ کی پٹی سمیت دیگر میدانوں تک بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے۔‘‘

درایں اثنا اسرائیلی ’’کان‘‘ چینل نے قابض فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’انفرادی کارروائیاں ایک بہت ہی پیچیدہ تزویراتی اور سکیورٹی چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں، کیونکہ حملہ کرنے والے کے ذہن میں اس کے ارادوں کو جاننا بہت مشکل ہوتا ہے، اور اس کا کوئی حل نہیں ہے۔‘‘

کل پیر کی شام اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک اسرائیلی فوجی کی موت کا اعلان کیا جو یروشلم کے شمال میں واقع شعفاط فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی لڑکے کے چاقو سے حملے کے دوران زخمی ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button