دنیا

اسرائیل کی سب سے بڑی ٹیکنیون یونیورسٹی پر سائبر حملہ

شیعیت نیوز: ایک شدید سائبر حملے میں ٹیکنیون یونیورسٹی کے سرورز کی تمام معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں اور اس یونیورسٹی کا کمپیوٹر سسٹم ناکارہ ہو گیا۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کی آن لائن ویب سائٹ نے ہفتے کی دوپہر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹیکنیون یونیورسٹی کے حکام کو ای میل کے ذریعے پیغام ملا ہے کہ ایک Darkbit نامی ایک ہیکر گروپ نے معلومات جاری کرنے کے لیے 80 بٹ کوائنز (6 ملین سے زیادہ شیکلز) کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے شعبہ تعلیم اور مذہبی سکالرز پر مشتمل اعلی سطح کے وفد کی گورنرپنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات

ہیکرز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نسل پرست حکومت کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس اسرائیلی تعلیمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہفتے کی صبح ہمیں پتا چلا کہ انسٹی ٹیوٹ کے سرورز پر کل رات حملہ کیا گیا تھا، اس لیے احتیاطی تدابیر کے تحت، جب تک اس حملے کے طول و عرض کی تحقیقات نہیں کی جاتیں، تمام سرورز کے کمپیوٹرز منقطع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران نے ہمیشہ بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق سے مسائل کے حل کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ ضیاء لانگو

یانٹ کے مطابق اگرچہ ٹیکنیون یونیورسٹی نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں لیکن اس میڈیا کو ای میل کے ذریعے ایک پیغام بھیجا گیا کہ حملہ آوروں نے اپنی شناخت ڈارک بٹ گروپ کے طور پر کی اور ٹیکنین سے 80 بٹ کوائنز کا مطالبہ کیا۔

یونیورسٹی کے اندر سے عبرانی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یونیورسٹی کے حکام نے آج کے امتحانات کا انعقاد کسی طرح سے کیا تھا لیکن کل اور پرسوں کے امتحانات کو موسم بہار کے سمسٹر کے آغاز تک امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button