اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران سے شعبہ تعلیم اور مذہبی سکالرز پر مشتمل اعلی سطح کے وفد کی گورنرپنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات

یہ دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان جامعات کے روابط مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شیعیت نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ایران سے شعبہ تعلیم اور مذہبی سکالرز پر مشتمل اعلی سطح کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ پنجاب اور ایران کی جامعات کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر پنجاب سے ایرانی تعلیمی وفد نے ملاقات کی تو پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدی، ایران کونسل جنرل کے ڈی جی جعفر روناس، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وایس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمعیرا رحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ معروف میزبان، صداکار و ہدایت کار ضیاء محی الدین انتقال کرگئے، نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میں ادا

گورنر پنجاب نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ کے وفد کی تشریف آوری سے تعلیم کے شعبے میں کئی اور مواقع پیدا ہوں گے ایرانی اور پاکستانی جامعات کے درمیان روابط زیادہ مضبوط ہوں گے۔ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان شروع سے خوشگوار تعلقات موجود ہیں ایران اور پاکستان کے مابین تجارت، تعلیم اور آرٹ میں تعلقات کو وسعت دینے کے ضرورت ہے، یہ دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان جامعات کے روابط مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلامی علوم کی درس و تدریس کیلئے حال ہی میں ایکٹ کے ذریعے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پاکستان میں 2017 میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں تمام مسلمان بچوں کو سکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا قانون پاس کیا گیا پاکستان اور ایران نے عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایک دوسرے بارٹر اور بارڈر تجارت کو جاری رکھا اُمید ہے کہ تجارتی پابندیاں جلد ختم ہوں گی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button