دنیا

مقبوضہ فلسطین کے شہر رحوفوت کے قریب صیہونی فوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا قتل

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے شہر رحوفوت کے قریب صیہونی حکومت کے ڈرون یونٹ کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والے صیہونی افسر تل نوف ایئربیس میں ڈرون طیاروں کی منصوبہ بندی، پیداوار، نگرانی اور مرمت کا انچارج ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے میشل بارشت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنتالیس سالہ افسر رحوفوت شہر کے قریب ٹریفک کے ایک سانحے میں ہلاک ہوگیا۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قتل ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

تل نوف ایئر بیس مقبوضہ فلسطین کے شہر رحوفوت کے قریب واقع ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ایک فوجی افسر کی ہلاکت کی خبر کے بعد ’’میشل پارشٹ‘‘ نامی ان کی ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرون کے شعبے میں سرگرم تھی ۔

پارشٹ بیئر شوع جیسے فلسطینی بئر سبع کے نام سے جانتے ہیں، میں پیدا ہوئی تھی اور ٹیل نوف ایئر فورس بیس پر مینٹیننس اسکواڈرن میں منصوبہ بندی، نگرانی اور پروڈکشن آفیسر تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ صیہونی افسر ڈرون کی تیاری اور لانچنگ کی نگرانی کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ سعودی عرب

اس واقعے کے بعد، جس میں قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اسرائیلی حکومت کی ملٹری پولیس اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس افسر کی ہلاکت غالباً اصفہان میں ایران کی دفاعی اور فوجی تنصیبات کی حالیہ تخریبی کارروائی کے ردعمل میں ہوئی ہے۔

ان دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں ٹریفک حادثے کے باعث ہلاک ہوئیں ۔

صیہونی اخبار معاریو نے پارشٹ کی موت کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ 7 فروری کو ’’شفالا‘‘ میں واقع ’’بیت العازری‘‘ کی صیہونی بستی کے قریب سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی تھی۔

ایسے وقت میں کہ جب یہ خبر شائع ہوئی، عبرانی میڈیا نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 43 سالہ ایک اور افسر اودلیاۃ تایتز حال ہی میں ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی تھی اور خیال کیا جاتا ہے کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ معاریو اخبار نے دوسرے افسر کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کے چار بچے ہیں اور ان کا تعلق رہوفوت کے علاقے سے تھا۔

اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے ان دو افراد کے اپنے ڈرون پروگرام سے تعلق کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم صیہونی ذرائع اب بھی فضائیہ میں ان دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کا شک ظاہر کرتے ہیں اور ان دونوں اہلکاروں کے قتل کے امکان کو رد نہیں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button