دنیا

انتقامی اقدامات، بن گویرکی القدس میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ 2 کی تجویز

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے 87 فلسطینی باشندوں پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے آپریشن ڈیفنس شیلڈ 2 شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

گیلنٹ کے دفتر نے کہا کہ بیت المقدس میں کار سوار حملے کے بعد وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے مشرقی یروشلم سے تعلق رکھنے والے 87 فلسطینیوں اور ان کے خاندانوں پر مالی جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا جو فلسطینی اتھارٹی سے رقم وصول کیے جائیں گے۔

دریں اثنا معاصر اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ کیا کہ قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے پولیس کو مشرقی یروشلم میں اتوار سے شروع ہونے والے آپریشن ڈیفنس شیلڈ 2 کے آغاز کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

اسرائیلی صحافیوں نے بن گویر کی تجویز کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں فوج کا اختیار ہے، پولیس کا نہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کابینہ کی منظوری اور پیشگی تیاری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ کشیدگی اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا امریکہ کا تجربہ

دوسری جانب ملائیشیا کے دالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی اسیران سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز ہونے والی کانفرنس کا مقصد فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں انہیں درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔

فلسطینی اسیران کی انجمن ’’واعد‘‘ کے نمائندے نے کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کی حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس پر شکریہ ادا کیا۔

انجمن اسیران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی اسیرات کو حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ دوران قید کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔

واعد نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں قیدیوں کے لئے ناکافی طبی سہولیات سے متعلق اسرائیلی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی قیدی احمد ابوعلی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تنظیم نے اس امر کی نشاندہی کی کہ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے عرب اور مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں فوری اقدام اٹھائیں تاکہ وہ قبلہ اول کو صہیونی تسلط کے لئے اپنی جدوجہد میں خود کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button