دنیا

چین کے ساتھ کشیدگی اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا امریکہ کا تجربہ

شیعیت نیوز: امریکی فضا میں چین کے اطلاعاتی بیلون کو تباہ کئے جانے سے پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے درمیان امریکہ نے اپنے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی جوہری آمادگی کے اظہار کے لئے مائنوٹ تین نامی ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا بحرالکاہل میں تجربہ کیا ہے۔

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق یہ تجربہ ریاست کیلی فورنیا میں جمعرات کی رات کیا گیا۔ امریکی فوجی ذرائع نے اپنے اس دفاعی اقدام کا مقصد اکیسویں صدی میں پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام اور امریکہ کی دفاعی جوہری توانائی کی آمادگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

اس سے قبل امریکی حکام نے دو فروری کو اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائیہ نے امریکی فضا میں چین کے جاسوس بیلون کو تباہ کر کے اس کے ٹکڑوں کو تحقیقات اور جائزہ لینے کے لئے جمع کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس کا 17 ہزار ایرانی شہریوں کے قاتلوں سے براہ راست رابطہ، ناصر کنعانی

دوسری جانب پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ فرانس بھر بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا اور گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک جلاؤ گھیراؤ اور کشیدہ صورت حال کی وجہ سے پچاس فیصد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف بھرپور طریقے سے طاقت کا استعمال کیا، لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا۔

مظاہرین نے حکومت سے پنشن کی عمر باسٹھ سے بڑھا کر چونسٹھ برس نہ کرنے کا مطالبہ اور نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔

ساتھ ہی مظاہرین نے صدر میکرون کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال سولہ فروری کو ہوگی اور سات مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button