لبنان

شام پر پابندیوں میں نرمی سے امریکہ کا سفاک چہرہ تبدیل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جمعے کی شب واشنگٹن کے شام بارے اعلان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ ان اقدامات سے امریکہ کا وحشیانہ سفاک چہرہ تبدیل نہیں ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے شام میں زلزلہ زدگان کے لیے امداد بھیجنے کی امریکی اجازت کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ امریکی حکومت کے سفاک چہرے کو تبدیل نہیں کرے گا۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے لکھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے سزار کے قانون کے تحت لگنے والی پابندیاں، شام اور اس کے عوام کا محاصرہ انسانیت کے معیارات سے عاری ہے، جبکہ شامی زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کی اجازت اس کے سفاک چہرہ کو نہیں بدلے گی۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کی صبح جمہوری شام سے 180 دن کے لئے پابندیوں میں چھوٹ کا اعلان کیا۔ واشنگٹن کے مطابق یہ فیصلہ شامی زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

قبل ازیں شام کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کے اس اقدام پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ بعض جبری اقدامات کی عارضی اور جزوی بندش کے حوالے سے شامی عوام کے خلاف امریکی حکومت کا یک طرفہ گمراہ کن فیصلہ پچھلے جعلی فیصلوں کی تکرار کے سوا کچھ نہیں کہ جن کا ہدف انسان دوستانہ غلط تصور کی ایجاد ہے۔

مذکورہ وزارت نے مزید کہا کہ امریکہ کے جبری اقدامات اور یکطرفہ پالیسیوں نے شامی عوام کو ان کی لوٹی ہوئی قدرتی دولت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کر دیا ہے و حکومتی اداروں کی لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کے حصول اور بنیادی خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے اقدامات کے سبب اپنے داغدار چہرے کو ٹھیک نہیں کرسکتی اور زلزلہ زدگان کی نجات و امداد کے لئے اپنی ذمے داریوں سے فرار کرتے ہوئے دنیا اور شامی عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔

آخر میں شامی وزارت خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی عوام پر مسلط یکطرفہ جبری اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرے۔ اپنے معاندانہ اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور خود ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اصول و اہداف کی خلاف ورزی سے ہاتھ اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button