اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ہی خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو جھاڑ پلادی

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔

شیعیت نیوز:مریم نواز نے اپنےہی خاوند کیپٹن(ر) صفدر کو جھاڑ پلادی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرزنش کرتے ہوئے اُنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،علامہ علی اکبر کاظمی

مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔ ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھے۔

مریم نواز نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کپیٹن (ر) صفدر کو اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جلد جاری کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button