اہم ترین خبریںپاکستان

ملکی معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،علامہ علی اکبر کاظمی

صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس اور وفد کی ملاقات سے متعلق عہدیداروں کو آگاہ کیا

شیعیت نیوز: صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اتحادی کے طور پر حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے درمیان ملک و قوم اور اُمت مسلمہ کی فلاح و بہبود پر اتفاق پایا جاتا ہے، ایم ڈبلیو ایم اُمت واحدہ کی ترجمان اور سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر ایم ڈبلیوایم کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے

مجلس وحدت مسلمین کا اہم اجلاس علامہ علی اکبر کاظمی کی زیرصدارت صوبائی دفتر میں ہوا جس میں تمام تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس اور وفد کی ملاقات سے متعلق عہدیداروں کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 2 تکفیری دہشتگرد ہلاک

عہدیداروں نے مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلوں کی تائید کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہاگیا کہ امپورٹڈ اتحادی حکومت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرچکی لہٰذا اب اقتدار کی جان چھوڑ کر اپنے اپنے دیس روانہ ہوجائے، معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ اتحادی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button