پاک فوج کے جوان اور افسران مسلسل ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر

10 فروری, 2023 12:31

شیعیت نیوز: پاک فوج کے جوان اور افسران مسلسل ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر ۔ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جواد اور کیپٹن صغیر کوہلو میں خفیہ معلومات پر ہونے والے خفیہ آپریشن میں شریک تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دونوں افسر شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،علامہ علی اکبر کاظمی

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اپنے خون اور جان کی قیمت پر بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گی۔

 

6:26 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top