دنیا

جرمنی کو یوکرین کی مدد پر مجبور کر دیں گے، صدر زیلنسکی کا دعویٰ

شیعیت نیوز: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی کو یوکرین کی مدد کرنے پر مجبور کردیں گے۔ دوسری طرف یوکرینی علاقوں پر روس نے میزائل اور ڈرون کے ذریعے سے نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جرمنی کو کیف کی مدد کرنے پر مجبور کردیں گے اور اس ملک کو یہ باور کرائیں گے کہ یہ مدد یوکرین کے لیے نہیں بلکہ تمام یورپی ممالک کے لئے ہے۔

یوکرین کے صدر یلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ وہ برلن کو کیف کی مدد کرنے پر مجبور کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جرمن چانسلر سولٹز کو یوکرین کی مدد کرنے پر مجبور کروں گا اور میں انہیں قائل کروں گا کہ یہ مدد ہمارے لیے نہیں بلکہ تمام یورپی ممالک کے لئے ہے۔

یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جنگی طیارے فراہم نہ کرنے پر مبنی یورپی اور امریکی حکام کی تاکید کے باوجود کیف کا دعویٰ ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ کیف کو جنگی طیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ حل ہو گیا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا تھا کہ نیٹو نے یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ نیٹو کے فریم ورک میں شامل نہيں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھیڑیوں کے درمیان رہنے کے لیے بھیڑیا بننا پڑتا ہے، روسی صدر پیوٹن

دوسری جانب روس نے یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو میزائلوں اور کامی کازا ڈرون طیاروں کے ذریعے سے نشانہ بنایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں خطرے سے آگاہی کے سائرن بج رہے ہیں۔ یہ سائرن روس کے گزشتہ شب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سے اب تک جاری ہیں۔

یوکرین کے علاقے دنیپیروپترووسک کے فوجی کمانڈر نے اس علاقے میں ایک ڈرون طیارے کے مارگرائے جانے کی خبر بھی دی ہے۔

یوکرینی میڈیا نے اس علاقے کے عوام کو پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ میکولائف بلاسٹ کے گورنر نے کہا ہے کہ اس علاقے میں ڈرون طیاروں کی حرکات دیکھنے میں آ رہی ہیں اور اسی طرح زاپوروژیا میں بھی ڈرون حملوں کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

یوکرین کے مقامی میڈیا ذرائع کراماتورسک اور اسلوویانسک کے علاقوں میں دھماکوں کی خبریں بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button