دنیا

بھیڑیوں کے درمیان رہنے کے لیے بھیڑیا بننا پڑتا ہے، روسی صدر پیوٹن

شیعیت نیوز: روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازعہ یوکرین میں 2014 کی بغاوت سے شروع ہوا تھا۔

روسی خبر ایجنسی ٹی اے اے ایس (ٹاس) کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے یوکرین میں موجودہ جنگ کی شروعات نہیں کی۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ میں ایک بار پھر دہراتا ہوں، یوکرین میں ہونے والا کوئی بھی تنازعہ ہم نے شروع نہیں کیا تاہم ہم اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرین میں نو نازیوں کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تنازعہ 2014 میں یوکرین میں قوم پرستوں کی بغاوت کے بعد شروع ہوا تھا۔

روسی صدر پیوٹن نے اپنی بات کے تسلسل میں مغربی ملکوں کے روس مخالف اقدامات کے بارے میں کہا کہ روس کسی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا لیکن بھیڑیوں کے درمیان رہنے کا تقاضہ ان جیسا طرز عمل اختیار کرنا ہے۔

روس کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف وسیع مغربی پابندیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مغرب کو یہ توقع نہیں تھی کہ روس ان کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں سے اتنے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے گا۔

روسی صدر پیوٹن نے زور دے کر کہا کہ اس سال نہ صرف روسی حکام بلکہ دیگر ممالک کے حکام بھی روس میں اقتصادی ترقی کی توقع رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر ایم ڈبلیوایم کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے

دوسری جانب شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رونمائی کی ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBM) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے ’’سب سے بڑے‘‘ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔

فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھے۔

نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM ،Hwasong-17 شامل تھا، جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو مختلف ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button