اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کا ساتھ نا چھوڑنے پر میرےخلاف جھوٹا مقدمہ کروایا گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ہم نے ہمیشہ پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف نون لیگی قیادت کی ویڈیوز موجود ہیں

شیعیت نیوز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا گوجرہ میں اپنے خلاف مقدمے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے پر جھوٹا مقدمہ کروایا گیا، نون لیگ کا ساتھ دینے کے لئے دباو ڈالا جا رہا تھا، مجھے آئندہ الیکشن میں نون لیگ کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی، میرے شٹ اپ کال دینے پر انتقامی کارروائی کی گئی، سنی اتحاد کونسل حکومتی فاشزم کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، کوئی محب وطن پاک فوج کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: صورتحال تشویش ناک، سول اور ملٹری اداروں کا سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار

ہم نے ہمیشہ پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف نون لیگی قیادت کی ویڈیوز موجود ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا، لانے والے جلد بوجھ اتار پھینکیں گے، ہمارے لئے گرفتاریاں نئی بات نہیں، ہم حاضر ہیں، سنی اتحاد کونسل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائے گی، سنی اتحاد کونسل کی اعلیٰ قیادت سب سے پہلے گرفتاری دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button