اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

صورتحال تشویش ناک، سول اور ملٹری اداروں کا سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار

مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی، ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں ہے

شیعیت نیوز: صورتحال تشویش ناک، سول اور ملٹری اداروں کا سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار۔محکمہ پولیس پنجاب کے بعد وزارت دفاع نے بھی خیبر پختونخوا و پنجاب اسمبلی میں الیکشن اور قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سکیورٹی میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزارت دفاع کے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی، ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انقلاب اسلامی ایران کا مقصد معاشرے میں عدل علیؑ پر مبنی حکومت کا قیام تھا، ناصرعباس شیرازی

وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہو گی۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے وسیع تر قومی مفاد میں انتخابات کے لیے اضافی ضمنی گرانٹ کی درخواست مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں آئی جی پنجاب بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ پولیس صوبے میں مختلف مقامات پر آپریشنز میں مصروف ہے، ہمارے پاس اضافی نفری نہیں ہے، اس لیے ضمنی الیکشن میں سیکورٹی انتظامات سے معذرت چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button