یمن

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ

شیعیت نیوز: آج جمعرات کی صبح خبر رساں ذرائع نے رپورٹ دی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کو فضائی، میزائل اور توپ خانے کے حملوں سے نشانہ بنایا۔ جارح اتحاد نے مذکورہ صوبے میں مبینہ طور پر اڑتیس مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

صوبہ الحدیدہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے آپریشن روم نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کا جاسوس ڈرون صوبہ الحدیدہ کی فضائی حدود میں اطلاعات حاصل کرنے کے لئے داخل ہوا اور وہاں کا گشت کیا۔

یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حیس کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الجبلیہ کے مختلف علاقے بھی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی زلزلہ زدگان کیلئے امداد لے جانیوالے قافلوں پر امریکی حملے کا خدشہ ہے، مہند العقابی

نیز مذکورہ صوبے کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ سعودی توپ خانے نے "حیس” اور "جبلیہ” کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال شروع ہونے کے بعد سے یمن کے سرحدی علاقے خاصطور سے صعدہ کے مختلف علاقے سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنتے رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ منگل کو بھی شدّا پر سعودی اتحاد کے حملوں میں ایک عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے شمالی یمن میں واقع صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں واقع علاقے عفرہ کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کی اس جارحیت میں کم سے کم ایک یمنی عام شہری شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے جبکہ سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل یمن کے صوبے صعدہ میں منبہ کے علاقے آل مقنع میں سعودی عرب کی جارحیت میں دو یمنی عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button