دنیا

جی سیون گروپ کی جانب سے ایران، چین و شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی تیاری

شیعیت نیوز: ایران کے خلاف، روس کو عسکری سازوسامان کی مبینہ فراہمی کے ذریعے یوکرائن جنگ میں شراکت پر مبنی مغربی ممالک کے بے بنیاد الزامات کے ساتھ ہی سنگاپور کی معروف اخبار ’’بزنس ٹائمز‘‘ نے آگاہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جی سیون گروپ کے ممالک اس دعوے کے ساتھ کہ ایران، چین و شمالی کوریا نے عسکری مقاصد کے حصول کے لئے روس کو فوجی سازوسامان و ٹیکنالوجی فراہم کی ہے، ان ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مذکورہ روزنامے نے لکھا ہے کہ جی سیون گروپ، 3 ممالک کے خلاف اپنی پابندیوں کا اعلان یوکرائن کے خلاف روسی فوجی کارروائی کے آغاز کی سالگرہ؛ 24 فروری کے روز کریں گے۔

بزنس ٹائمز کو نام فاش نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے جی سیون ممالک کے درمیان جاری بحث ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اس کے نتیجے میں جی سیون گروپ کے اراکین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ممکنہ طور پر یکساں نہیں ہوں گے جبکہ تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ مذکورہ ممالک کے کون کونسے ادارے ان پابندیوں کا نشانہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں سنگین انسانی بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے، زلزلے کے بعد پابندیاں ہٹائی جائیں، چین

رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی قومی سلامتی کمیشن نے اس بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کا مقصد درحقیقت روس کو ان ممالک کی جانب سے مبینہ عسکری امداد کی فراہمی کو روکنا ہے جو یوکرائن جنگ کے باعث ماسکو پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد کو بھی تیار نہیں۔

اس حوالے سے سنگاپور کے اخبار کے ساتھ گفتگو میں مذکورہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب جی سیون گروپ کو یہ پریشانی بھی شدت کے ساتھ لاحق ہے کہ اس کی عنقریب پابندیوں کا شکار بننے والے ممالک کہیں پابندیوں کو ناکام بنانے میں روس کی مدد ہی نہ شروع کر دیں!

متعلقہ مضامین

Back to top button