دنیا

شام میں سنگین انسانی بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے، زلزلے کے بعد پابندیاں ہٹائی جائیں، چین

شیعیت نیوز: ترکی اور شام میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد چین نے امریکہ سے سنگین انسانی بحران سے دوچار ملک شام پر سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے شام میں متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی انسانی صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچا یاجا سکے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے، ما نے کہا کہ شام میں امریکہ کی فوجی مداخلتوں اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، شامی عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو مسدود ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بھی، امریکی فوجی شام کے اہم آئل فیلڈز پر قابض ہیں، ملک کی 80 فیصد سے زیادہ تیل کی پیداوار کو لوٹ رہے ہیں، شام کے اناج کے ذخائر کو اسمگل کیا جا رہا ہے یا جلایا جا رہا oy، جس سے وہاں سنگین انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کا جواب ہی نہیں دیا

دوسری جانب امریکہ میں مہنگائی، گیس سمیت روزمرہ اشیا کی قمیتوں میں کمی لانے کا دعویٰ کرنے اور اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران چین کی دھمکیاں دینے پر صدر جوبائیڈن کے خلاف خلاف نعرے لگ گئے، اپوزیشن ری پبلکن اراکین نے صدر کی تنقید پر خوب احتجاج کیا اور آوازیں بھی کسیں۔

جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40 سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں گیس کی قیمتوں میں 1.50 ڈالر فی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ری پبلکن پریشان نہ ہوں، منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button