دنیا

چینی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کا جواب ہی نہیں دیا

شیعیت نیوز: چینی وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب کی کال کا جواب نہیں دیا۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اس ملک کا جاسوس غبارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے امریکی ہم منصب کی فون کال کا جواب ہی نہیں دیا۔

پینٹاگون نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی کال کو ان کے چینی ہم منصب وی فینگ نے مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کو اسلحہ دینے کی صورت میں جواب کے منتظر رہو، ماسکو کی لندن کو دھمکی

محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا کہ فینگ نے 4 فروری کو چینی جاسوس غبارے کو تباہ کرنے کے بعد آسٹن کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، رائڈر نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ چینی غبارے کو گرائے جانے کے فوراً بعد، امریکی وزارت دفاع نے چین سے آسٹن اور ان کے درمیان ایک محفوظ فون کال کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلقات کے ذمہ دارانہ انتظام کے لیے امریکہ اور چین کے درمیان رابطے کے راستوں کو کھلا رکھنے پر یقین رکھتے ہیں، ایسے وقت میں ہماری افواج کے درمیان رابطے کے طریقہ کار خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں 40 سے زائد شیعہ سنی علماءومشائخ کے وفدکی سربراہ مجلس اعلیٰ اسلامی ڈاکٹر الشیخ ھُمام حمودی سے خصوصی ملاقات

اس رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے چینی فریق نے اس فون کال کے لیے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ غبارے کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اسٹریٹجک مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button