دنیا

یوکرین کو اسلحہ دینے کی صورت میں جواب کے منتظر رہو، ماسکو کی لندن کو دھمکی

شیعیت نیوز: روس نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ اور جنگی طیاروں کی فراہمی کی صورت میں حالات مزید کشیدہ ہو جائیں گے اور انہیں ماسکو کی جوابی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ اگر برطانیہ نے یوکرین کو اسلحہ اور جنگی طیاروں فراہم کئے تو وہ اس کا جواب دے گا اور اس سے حالات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔ لندن میں روسی سفارت خانے نے کہا کہ وہ لندن کے کسی بھی غیر دوستانہ اقدام کا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی قاہرہ آمد

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یوکرینی صدر زلنسکی نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے لندن میں ملاقات کی جس میں سوناک نے اعلان کیا کہ وہ یوکرینی پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنا شروع کر رہے ہیں۔

رشی سوناک کے دفتر کے مطابق لندن نے یوکرینی فوج کے پائلٹوں اور بحریہ کے افسروں کو تربیت دینے اور ہتھیاروں کی فراہمی کو تیز تر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، ہم آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، الیکشن لڑے تو مل کر لڑیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس کی زمان پارک پر میڈیا سے گفتگو

سوناک کے دفتر کے اعلان کے مطابق یوکرینی پائلٹ اس تربیت کے بعد نیٹو کی سطح کے جنگی طیارے اڑانے کے قابل ہو جائیں گے جب کہ لندن روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کو ایک سال ہونے کو آیا ہے اور امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی یوکرین کو دسیوں بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکے ہیں اور اب جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی سے جنگ کو طول دے رہے ہیں جس سے علاقے میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button