ثانی ء زہراسیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت ِاور حیاتِ طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کے لئے نمونہء کمال اور واجب الاتباع ہے،سیدہ معصومہ نقوی

07 فروری, 2023 14:33

شیعیت نیوز: شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا جہاں فخر بشریت، نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ السلام کی قربانیو ں کا مظہر ہے وہیں دختر بتول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کامل کردار کی عظمتوں کا امین بھی ہے تاریخ میں کوئی عظیم فتح ایسی دکھائی نہیں دیتی جس میں مردو ں کے ساتھ ساتھ خوا تین بھی اپنے پختہ ارادوں، اخلاقی، نظریاتی اور عملی معاونت کے ساتھ شریک کار نہ رہی ہوں ایثار، قربانی، صدق، وفا، صبر و استقامت،جرات اور شجاعت کا سفر جو سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا سے شروع ہوا میدان کربلا میں وہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صورت میں درجہ کمال پر دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باب العلم مولا علیؑ کے یوم ولادت پر علامہ شیخ محسن نجفی نے پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ظالم یزیدیوں کے پھیلائے خوف و دہشت کے اْس اندوہناک اور دل دہلا دینے والے ماحول کے ہر لمحہ میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا ثابت قدمی اور استقلال کا کوہِ گراں ثابت ہوئیں آپ سلام اللہ علیہا کے صبر پر ملائکہ بھی محوِ حیرت تھے در حقیقت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت تاریخ ِ بشریت میں کردار کی بلندی کا وہ مینارہ نور ہے جسکی کرنیں انسانیت کے لئے ہمیشہ کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں ۔

7:22 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top