اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نمازجنازہ ادا، مکمل فوجی اعزازکے ساتھ کراچی کے ملٹری قبرستان میں سپردخاک

نماز جنازہ سے قبل مرحوم سابق صدر جناب جنرل(ر) پرویز مشرف کا جسدخاکی قومی پرچم میں ملبوس کرکے ان کی رہائشگاھ پر لایا گیا جہاں مرحوم کو سلامی پیش کی گئی اور اہلخانہ اور عزیز رشتہ داروں کو آخری دیدار کرایا گیا

شیعیت نیوز: سابق آرمی چیف و صدر مملکت مرحوم جنرل(ر) جناب سید پرویز مشرف کی نماز جنازہ مکمل اعزاز کے ساتھ آج مورخہ 7 فروری کو پولو گراونڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی اور مرحوم کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ آرمی قبرستان شاہراہ فیصل میں سُپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم سابق صدر جنرل(ر) سید پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جناب جنرل ساحر شمشاد مرزا ، سابق آرمی چیف جناب جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی اور دیگر حاضر و ریٹائرڈ عسکری قیادت سمیت پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے افسران بالا و اہلکاروں اور مرحوم کے اہلخانہ عزیز و اقارب اور مختلف مذہبی ، سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، اموات 3800 سے متجاوز، سیکڑوں عمارتیں گر گئیں

نماز جنازہ سے قبل مرحوم سابق صدر جناب جنرل(ر) پرویز مشرف کا جسدخاکی قومی پرچم میں ملبوس کرکے ان کی رہائشگاھ پر لایا گیا جہاں مرحوم کو سلامی پیش کی گئی اور اہلخانہ اور عزیز رشتہ داروں کو آخری دیدار کرایا گیا جس کے بعدمرحوم کے جسدخاکی کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں لگایا گیا اور تمام حاضرین کو مرحوم کا آخری دیدار کرایا گیا اور مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام فوجی اعزازات کے بعد مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعدمرحوم سابق صدر جناب جنرل(ر) سید پرویز مشرف کی بُلندی درجات اور اہلخانہ سمیت تمام سوگوران کےلیے صبر جمیل اور وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اور ترقی و کامیابی کےلیے دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ترکی و شام میں گزشتہ روز شدید زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے ہزاروں مسلمانوں اور گزشتہ دنوں پولیس لائنز مسجد پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کی مغفرت اور بُلندی درجات اور وطن عزیز پاکستان سمیت پوری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کےلیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button