جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما شیخ خضر عدنان گرفتار

06 فروری, 2023 09:22

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان کو گرفتار کرلیا۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں جنین پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن میں جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنین میں جہاد اسلامی کے رہنما شیخ خضر عدنان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق العہد ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی نے اپنے رہنما کی گرفتاری کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی افواج کی جانب سے جنین شہر میں جہاد اسلامی رہنماؤں اور مجاہدین پر حملہ اور گرفتاری فلسطینی عوام کے پختہ ارادے اور فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور عزم کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں 13 فلسطینی زخمی،10 گرفتار

بیان میں کہا گیا کہ شیخ خضر عدنان، فیلڈ کمانڈر خالد غوادرہ، اور فلسطینی قوم کے متعدد بھائیوں اور فرزندان کی جنین میں گرفتاری القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہماری قوم کے قیام کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے صیہونی حکومت کی شدید سراسیمگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ خضر عدنان اور ان کے مجاہد برادران ناجائز قبضے کے خلاف نئی مہمات اور قابض صہیونیوں کے خلاف شدید ہوتی جد و جہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی قیدیوں کی ہڑتال کی مہم جس نے کئی اہم فتوحات حاصل کیں، میں بھی شیخ خضر عدنان کا کردار ناقابل انکار ہے۔

جہاد اسلامی نے کہا کہ تاہم فلسطینی عوام، مقاومت کے قائدین اور کارکنان پر قابض صہیونیوں کے حملے قیام کی طاقت کو کم اور مقاومت کے شعلے کو بجھا نہیں سکتے۔ یہ جارحیتیں سرزمین فلسطین کی آزادی اور ہمارے مقدسات کی تطہیر کے لیے جہاد پر ہمارے عزم و حوصلے کو بڑھا دیں گی۔

واضح رہے کہ صہیونی فورسز نے مغربی کنارے پر حملے کے دوران شیخ خضر عدنان کو گرفتار کیا۔

10:02 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top