اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے

شیعیت نیوز: پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

جنرل پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف سٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔

12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرمی چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں پاکستان میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی تاہم 28 نومبر 2007 کو 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور 18 اگست 2008 کو دبئی چلے گئے تھے۔

سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک اسکول سے حاصل کی۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

میدان جنگ کا انہیں پہلا تجربہ 1965 کی پاکستان و بھارت کی جنگ کے دوران ہوا اور انہوں نے ایلیٹ اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) 1966-1972 تک خدمات انجام دیں۔

1971 کے بعد انہوں نے کئی عسکری اسائنمنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فوج میں تیزی سے ترقیاں حاصل کیں۔

اکتوبر 1998 میں انہیں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا تاہم ایک سال بعد ہی انہوں نے ایک پر امن بغاوت کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور بعد میں صدر بن گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button