مشرق وسطی

شام میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: شامی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گردوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کے الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبے ادلب کے جنوبی مضافات اور صوبے حماہ کے شمالی مضافات میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح صوبے ادلب کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے معارہ النعسان اور الغاب کے شمال مشرقی صحرا میں بھی دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علویؑ ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

شام میں حلب، حماہ اور لاذقیہ کے کچھ علاقے کشیدگی سے پاک علاقے قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں جبہت النصرہ اور ترکی سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے اپنا ڈیرا جما رکھا ہے۔

دریں اثنا شام کے ایک اور ذریعے نے اخبار الوطن کو بتایا ہے کہ شامی فوج نے حمص کے مشرقی صحرا میں السخنہ کے علاقے اور دیرالزور کے مغربی صحرا میں داعش دہشت گرد عناصر کا پتہ لگا کر ان کا صفایا کر دیا اور باقی بچے دہشت گرد صحرا کی طرف راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button