دنیا

امریکہ نے چینی جاسوسی غبارے کو کیوں مار گرایا، پہلے تھا خوفزدہ

شیعیت نیوز: پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے جاسوسی غبارے کا مقصد ملک کے اسٹراٹیجک مقامات کی نگرانی کرنا تھا۔

امریکی وزارت دفاع نے غبارے کے ذریعے ملک کے اسٹریٹجک مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے کی چین کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی سرنگونی بھی کینیڈین حکومت کے تعاون اور ہماہنگی سے انجام پائی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کی صبح اس ملک کے آسمان پر چینی جاسوسی غبارے اور انہیں مار گرانے میں امریکی فوج کی کارروائی کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی غبارے کو ایک جنگی طیارے کی کامیاب کارروائی سے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر مار گرایا گیا۔ پینٹاگون نے چینی غبارے کو بحفاظت علاقائی پانیوں پر مار گرانے کے لیے کئی آپشنز پر غور کیا تھا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے وضاحت کی کہ چینی غبارے کو گرانے کا عمل کینیڈین حکومت کے مکمل تعاون اور ہماہنگی سے انجام دیا گیا ہے، چین ان غباروں کو امریکہ میں اسٹریٹجک مقامات کی نگرانی کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن نے چینی غبارے کو اس شرط پر گرانے کا حکم دیا تھا کہ امریکی جانوں کو خطرہ نہیں ہو گا۔

امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ملک کے دو F-22 لڑاکا طیاروں نے چینی جاسوسی کے غبارے کے گرد چکر لگانے کے بعد اسے تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب صیہونی حکومت سے گیس کی فراہمی کو تیار

دوسری جانب امریکہ کے موسم سرما نے اس بار تاریخ کے سبھی ریکارڈ توڑ دئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ ان دنوں امریکہ اور اسکے مغربی پڑوسی ملک کو خون جما دینے والے شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس نے دونوں ممالک کے بعض علاقوں کو فریزر میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی اٹہتر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا جا چکا تھا جبکہ ریاست مین میں بھی پارہ منفی 51 رکارڈ کیا گیا۔

اُدھر مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں۔ مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button