سعودی عرب

سعودی عرب صیہونی حکومت سے گیس کی فراہمی کو تیار

شیعیت نیوز: سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت سے گیس کی فراہمی کو تیار ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب میں فوجی مشقیں، پاکستان، امریکہ اور دیگرملکوں نے شرکت کی۔

ارنا نیوز نے عبری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت سعودی عرب کو گیس فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ موجودہ صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر اعظم نیتن یاہو نے عہدہ سنبھالنے سے قبل کہا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی دوستی درحقیقت عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ٹکراؤ کا خاتمہ ثابت ہوگی۔

ہفتے کے روز عبری اقتصادی اخبار گلوبس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، مصر اور صیہونی حکومت مشترکہ طور پر قاہرہ کے ذریعے سعودی عرب کو صیہونی گیس کی فراہمی کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے تحت اسرائیل کے حدود سے سعودی عرب تک ایک گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جو خلیج عقبہ سے شروع ہو کر سعودی عرب پر اختتام پذیر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس گیس پائپ لائن کی مدد سے خلیج عقبہ اور ریڈ سی کے سواحل پر آل سعود کے ولی عہد محمد بن سلمان کے سیاحتی منصوبوں کے لئے گیس فراہم کی جائے گی جن میں نیوم سٹی بھی شامل ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ یہ منصوبہ فی الحال اپنے ابتدائی مراحل میں ہے مگر یہی پروجیکٹ غاصب صیہونی حکومت اور آل سعود کے مابین تعلقات کے مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، 3 ہزار سے زائد بچے کینسر میں مبتلا

دوسری جانب سعودی عرب میں فوجی مشقیں رماح النصر میں پاکستان، امریکہ اور دیگر ملکوں نے شرکت کی۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں متعدد برادر اور دوست ممالک کے عسکری دستے حصہ لیں گے۔

رماح النصر فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے فوجی دستے ایئر وار سینٹر پہنچ گئے۔ مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہوں گے۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکہ، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رماح النصر کو کامیابی کے تیر کہا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button