اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطینی حق خودارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کرتے ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

شیعیت نیوز: فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،‘‘ اس امر کا اظہار دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا ’’کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کے ساتھ ساتھ ایک قابل عمل، خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : ناصرشیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے زخمیوں کی عیادت

ترجمان نے جنین سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کی غیر قانونی دراندازیوں اور ظالمانہ اقدامات کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے اور انتہائی جارحانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،ہم نے اپنی تشویش ڈنمارک کے حکام تک پہنچا دی ہے، ہم اس طرح کی کارروائیوں کو نسل پرستی، زینو فوبک اور اسلامو فوبک سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تشویش ہے کیونکہ مذہبی منافرت پھیلانے اور مسلم اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان سمیت مسلمانوں کو پہنچنے والے نقصانات کا خیال رکھے اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button