اہم ترین خبریںپاکستان

ناصرشیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے زخمیوں کی عیادت

آخر میں وفد نے نرسنگ سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پران کو گلدستے پیش کیے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں وفدنے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج سانحہ پولیس لائن مسجد کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

وفد میں صوبائی صدر خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری ، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ،مجلس علماء شیعہ کے صوبائی رہنما علامہ عبدالحسین الحسینی،سیکریٹری تعلیم اورنگزیب جعفری ، صوبائی آفس سیکرٹری میثم عباس ،ضلعی صدر کوہاٹ صابر رجائی اور جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے اساتذہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے پولیس لائن مسجد پشاور کی یاد میں ایم ڈبلیوایم کراچی کی جانب سےدعائیہ تقریب کا انعقاد، سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت

وفد نے زخمیوں کے بلند حوصلوں کو سراہا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُنہیں یقین دلایا کے اس مشکل گھڑی میں ہم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ۔آخر میں وفد نے نرسنگ سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پران کو گلدستے پیش کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button