مشرق وسطی

اسرائیل مخالف مسلح کارروائیاں قابل تحسین ہیں، مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی

شیعیت نیوز: سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے مقبوضہ بیت المقدس میں نوجوان خیری علقم کی جانب سے کیے گئے کمانڈو آپریشن کی تعریف کی جس کے دوران سات اسرائیلی اس کی موت سے پہلے ہی مارے گئے۔

مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیا ’’ہم مقبوضہ فلسطین کی سرزمین کے اندر اور قابل فخر غزہ میں بہادرانہ مزاحمت کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : اللہ تعالیٰ کےبے گناہ عبادت گزاروں کو اس طرح دہشت گردی کا نشانہ بنانا ملکی سیکورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے،علامہ عارف واحدی

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ جلد از جلد فلسطینی قوم کو فتح عطا فرمائے اور اور قابض دشمن کو نیست و نابود کرے تاکہ قابض ریاست کی فلسطین کی سرزمین پر حکمرانی کا خاتمہ اور ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہوسکے۔

مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی کا مؤقف ان کے ملک کی حکومت کے برعکس ہے، جس نے اس کارروائی کی مذمت کی تھی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلطنت کے مفتی اعظم نے اپنے ملک میں سرکاری مؤقف کے برعکس کوئی مؤقف اختیار کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : شرپسند عنا صر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،علامہ ساجد نقوی

نوجوان خیری علقم کو مقبوضہ بیت المقدس میں برسوں کی سب سے طاقتور کارروائی میں سات اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے بعد شہید کیا گیا۔

علقم آپریشن کی وجہ سے اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ہوا۔ قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کشیدگی میں اضافے کی دھمکیاں بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کارروائی جنین میں قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں نو شہریوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button