اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، متنازعہ ترمیمی بل پر تحفظات کااظہار

رکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیرآئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد نے فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021 بل پر ملت جعفریہ کے تحفطات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج ہمارا حق ہے احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا، شیعہ علماء کونسل

مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیرآئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button