احتجاج ہمارا حق ہے احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا، شیعہ علماء کونسل
شیعیت نیوز: متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم مکتب تشیع کے دفاع میں نہیں، بلکہ ملک خداداد پاکستان کے دفاع کے لئے نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی لابی نےموجودہ حکمرانوں کے ذریعے ہمارا ایٹمی پروگرام خطرے میں ڈال دیا، اعجاز چودھری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس متنازعہ بل کو فی الفور کینسل نہ کیا گیا تو ہم اپنا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ چونکہ یہ بل چور دروازوں سے پاس کیا گیا ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے انکا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ اپنے جائز حقوق کے دفاع کے لئے احتجاج کرے اور ہم بھی یہ حق رکھتے ہیں، جب ہم احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا۔







