جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سےسولجربازار میں فاطمہ زہرا فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح

29 جنوری, 2023 00:02

شیعیت نیوز: جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں سولجر بازار فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ناصر حسین شاہ نے کیا۔ ان کے ساتھ سی ایم او ایسٹ ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا بھی موجود تھی۔

افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈائیلیسسز کا قیام بہترین عمل ہے، اس سے قبل قائم کئے گئے سینٹرز سے بڑی تعداد میں لوگ مفت میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے ظفر عباس اور ان کی ٹیم کی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج ہمارا حق ہے احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا، شیعہ علماء کونسل

مہمانان گرامی میں شہزاد میمن، محمد علی شاہ، ڈی جی کے ڈی اے عباس بادامی، ڈاکٹر اسد مراد سونی، عمران شیخ (کباب جی)، فصل حسین بھی شامل تھے۔ آخر میں مولانا منظر الحق تھانوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔

2:40 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔