فوجداری ترمیمی بل سے پیغام پاکستان بیانیئے کو ثبوتاژ کرنے اور اسکے ثمرات کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے،علامہ عارف واحدی

28 جنوری, 2023 18:52

شیعیت نیوز : شیعہ علما کونسل کی طرف سے راولپنڈی ڈویژنل علما کانفرنس،اسلام آباد میں منعقد ھوئی جس کی پہلی نشست مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت منعقد ھوئی نشست کے اختتام پر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے دنیا میں پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اس میں افتراق و انتشار،شدت پسندی اور انتہا پسندی پھیلا کر قوم کے اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم ہے کئی سالوں سے کچھ لوگ اس جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں مسلمان کو مسلمان بھائی سے لڑانا اور تکفیر و توھین کے فتوے لگانے،قانون کو ھاتھ میں لینے اور اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے سے اس ملک میں عدم استحکام پیدا ہواہم نے اپنی مدبر اور دور اندیش قیادت کی سرپرستی میں اس ملک کو امن و وحدت کا گہوارہ بنانے اور تمام مسالک کے مقدسات کا احترام کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا ھمارےقائد علامہ سید ساجد علی نقوی اس ملک میں بجا طور پر امن کی بانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری کس نے قبول کی؟؟؟

شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ھم نے ھر فورم پر یہ بات کی ھے کہ آئین پاکستان ایک متفقہ قومی دستاویز ھے جس سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر کوئی نئی قانون سازی کی جائے یا کوئی ترمیمی بل لانا ھو تو تمام طبقات اور مکاتب فکر کو اعتماد میں لےکر یہ قدم اٹھایا جائے اگر سب کو اعتماد میں نہ لیا جائے تو ملک میں افراتفری اور افتراق و انتشار کی فضا پیدا ھو گی جو کسی طور پر بھی ملکی استحکام کے لئے مفید نہیں بہت مشکل سے ملک میں فرقہ وارانہ فضا بہتر ھوئی ھے اس فضا کو اسی طرح برقرار رکھا جائے یہ تاثر پیدا نہ ھونے دیا جائے کہ اس ریاست کو مسلکی ریاست بنایا جا رھا ھے اس ملک کے تمام اسٹیک ھولڈرز اس اھم ایشو پہ غفلت نہ برتیں اور اس طرف متوجہ رھیں-اس ملک میں مسئلہ آئے روز نئی نئی قانون سازی کا نہیں بلکہ قانون پر عملدرآمد کا ھےجو قانون موجود ھے اس پر عملدرآمد کریں ان میں مسلکی تعصبات کی عینک لگا کر یکطرفہ ترمیمیں بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی اوریہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، ترجمان ایم ڈبلیوایم

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ ملک میں امن و اتحاد اورشدت پسندی و انتہاپسندی کے لئے پیغام پاکستان بیانیہ ایک متفقہ اور بہترین دستاویز ھے جس کو بنانے میں ھم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اگر ھم اس پر دستخط نہ کرتے تو وہ بیانیہ نہیں چل سکتا تھا اب تک تمام مسالک کے ھزاروں جید علما کے دستخط موجود ھیں اس ترمیم کے ساتھ اس بیانیے کو بھی سبوتاژ کرنے اور اسکے ثمرات کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ھے-

8:11 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔