سی ٹی ڈی کا لاہور سے 5 مشتبہ تکفیری دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

26 جنوری, 2023 19:08

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں واقع کرول جنگل سے 5 مشتبہ تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ڈوب رہا ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں،علامہ شبیر میثمی

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ اور جہلم سے دو دو اور ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

9:12 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔