مشرق وسطی

الجراح ملٹری ایئر بیس بحال، شام اور روس مشترکہ استعمال کریں گے

شیعیت نیوز: روس اور شام نے الجراح ملٹری ایئر بیس کو مشترکہ استعمال کیلئے بحال کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شام کے فوجی اہلکاروں نے تباہ حال الجراح ملٹری ایئر بیس کی تعمیر نو کی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز اور شامی ایئر فورس کے طیارے ملکی سرحد کی حفاظت کریں گے۔ حلب کے قریب واقع یہ چھوٹی بیس 2017ء میں داعش سے چھڑوا کر شام نے اپنے قبضے میں لی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں روس کی فوج موجود ہے، 2015ء سے روسی فوج فضائی اور زمینی آپریشنز کر رہی ہے۔ 2019ء میں امریکی فوج کے شام سے انخلا کے بعد روس نے یہاں اپنی موجودگی کو مزید نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں گزشتہ 2 ہفتوں میں برف باری اور سردی سے 157 افراد جاں بحق

دوسری جانب شام کے صوبہ حسکہ میں امریکی دہشت گرد افواج کی مشکوک سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی فوجیوں نے ہتھیار اور گولہ بارود سے لدے چالیس ٹرکوں کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع اپنے غیرقانونی اڈے میں داخل کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو گروہ قسد نے اس سلسلے میں امریکی باوردی دہشت گردوں کی مدد کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فوجی اڈہ ، گولہ بارود کی اس کھیپ کو حسکہ کے الشدادی شہر کے مضافات میں لے جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجی، ہتھیاروں کو عراق سے شام میں داخل کرتے ہیں اور شام کے چرائے گئے تیل اور ایندھن کو عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں میں منتقل کرتے رہتے ہیں۔

شام کی حکومت نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی غاصب افواج اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا، شام کے عوام کوان کی اپنی ثروت سے محروم کرنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button