یمن

اسلامی ممالک سویڈن سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں، یمنی مفتی اعظم شمس الدین

شیعیت نیوز: یمن کے مفتی اعظم شمس الدین کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک سویڈن سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں۔ دوسری طرف قرآنِ کریم کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں یمنیوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یمن کے مفتی اعظم نے اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ سویڈن اور ان تمام ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں جو اسلامی مقدسات سے کھلم کھلا دشمنی کر رہے ہیں۔

یمن کے مفتی اعظم شمس الدین شرف الدین نے تاکید کی کہ ان کا ملک خدا، رسول (ص) اور ان کی کتاب کے دشمنوں کے مذموم اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ان سے بیزاری کا اظہار کرتا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل نے یمن کے مفتی اعظم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے لوگ قرآن کریم کی توہین کو برداشت نہيں کریں گے اور خدا کے دین کی مدد میں اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کریں گے۔

انہوں کہا کہ سویڈن کو ایسے گھناؤنے اقدامات کو دہرانے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اور مسلم علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت اسلامیہ کی رہنمائی کریں کہ وہ مقدس کی بے حرمتی پر مشتعل ہو جائیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صوبہ صعدہ پر سعودی حملے میں ایک یمنی شہری کی شہادت

یمن کے مفتی اعظم شرف الدین نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے سرپرست صرف نظارہ گر نہ بنے رہیں اور قرآن پاک کی توہین کے خلاف سخت اقدامات کریں، اسی لئے ہم امت اسلامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قرآن پاک کے دفاع کے لیے اقدام کریں اور انقلاب برپا کریں۔

دوسری جانب ہزاروں یمنیوں نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر کلام اللہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ سوموار کے دن یمن کے صوبہ صعدہ میں ہزاروں یمنی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت میں سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے سویڈن میں ہفتے کے روز ہونے والے واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور اس واقعے پر عرب و اسلامی حکومتوں کی خاموشی کی مذمت کی۔

مظاہرے کے شرکاء نے غصہ، غصہ، غصہ۔۔۔۔ قرآن کے اتحادی ہیں اور ظالم ذلیل ہوگا، ’’آیات کو جلانے والا صیہونی و امریکی ہے‘‘، ’’قرآن کو جلانا جارحیت ہے‘‘۔

قرآن خدا کی کتاب ہے۔۔۔۔ خدا کے دشمنوں نے قرآن کو جلایا، مسلمان متحد ہو جائیں اور دشمن کی چالوں سے نہ گھبرائیں جیسے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button