اہم ترین خبریںیمن

یمن: صوبہ صعدہ پر سعودی حملے میں ایک یمنی شہری کی شہادت

شیعیت نیوز: صنعاء کے شمال مغرب میں واقع صوبہ صعدہ پر سعودی فوج کے توپ خانے کے حملے میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا۔

ایک مقامی ذریعے نے کہا کہ سعودی فوج نے ایک یمنی شہری کو شہید کر دیا اور سرحدی شہر شدا پر توپ خانے سے حملہ کر کے شہریوں کے مکانات اور کھیتوں کو تباہ کر دیا۔

اس باخبر ذریعے نے یمنی شہریوں اور رہائشی علاقوں پر جان بوجھ کر سعودی حملوں میں اضافے کی شدید مذمت کی۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا عیسوی سال شروع ہونے کے بعد سے اب تک یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت میں سات عام شہری شہید اور اکیانوے دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم لبنان کی داخلی سلامتی پر حملے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، شیخ نعیم قاسم

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال شروع ہونے کے بعد سے یمن کے سرحدی علاقے خاصطور سے صعدہ کے مختلف علاقے سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنتے رہے ہیں جس میں سات عام شہری شہید اور اکیانوے دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یمن میں جانی نقصان کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے چار روز قبل ڈاووس اجلاس میں کہا تھا کہ یمن کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے اور ہم مذاکرات کے لئے جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کوششوں اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی رضامندی سے یمن میں دوماہ کی جنگ بندی کا قیام عمل میں آیا تھا جس میں دو بار مدت کی توسیع بھی کی گئی مگر پھر یہ جنگ بندی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے نئی جنگ بندی کے لئے صنعا ایرپورٹ مکمل طور پر کھولنے اور سعودی اتحاد کے زیر قبضہ علاقوں کے تیل کی آمدنی سے یمنی ملازمین کو تنخواہیں ادا کئے جانے کی شرط عائد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button