مقبوضہ مغربی کنارا : ایک دن میں 15 مزاحمتی کارروائیاں، 4 یہودی آباد کار زخمی

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک دن میں مقبوضہ مغربی کنارا میں 15 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں 4 شوٹنگ آپریشنز تھے اور 3 کارروائیوں میں دھماکہ خیز آلات کو استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 4 آباد کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
ان میں سے 3 نابلس کے جنوب مشرقی گاؤں جوریش میں فلسطینیوں کی جانب سے اپنی زمین پر بستی کے قیام کے خلاف مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے ۔ 6 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
شعفاط مہاجر کیمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے میں قابض اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا۔
جھڑپوں کا دائرہ رام اللہ کے مغرب میں نبی صالح گاؤں، طولکرم میں راس شومر اور بیت لحم کے الخضر قصبے تک پھیلا رہا۔
گولی باری کی کارروائیوں میں سالم اور دوتان چوکیوں اور جنین میں مقیبلہ قصبے کے قریب قابض فورسز کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : چاقو حملےکے الزام میں فلسطینی نوجوان طارق معالی کی شہادت
مقبوضہ بیت المقدس کی سرزمین پر بستی ’’بسجات زئيف‘‘ کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس حملے میں ایک خاتون آبادکار زخمی ہو گئی۔
باغی نوجوانوں نے مقبوضہ مغربی کنارا کے شہر جنین میں الجلمہ چوکی اور مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ چوکی پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔
الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں نوجوان قابض اسرائیلی افواج کو متعدد مولوٹوف کاک ٹیلوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
مقبوضہ مغربی کنارا اور مشرقی القدس میں فلسطینی مزاحمت نے 13 جنوری سے 19 جنوری 2023 تک ایک ہفتے کے دوران 250 مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے 8 فلسطینی شہید اور 3 اسرائیلی زخمی ہوئے ۔ اس دوران فائرنگ کے 28 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار خاتون کو ہفتے کی دوپہر ’’پِسگت زیف‘‘ یہودی بستی میں گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے شعفاط کیمپ پر چھاپہ مار اور تشدد کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
عبرانی میڈیا نے بتایا کہ قابض پولیس کا خیال ہے کہ گولی مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط مہاجر کیمپ سے چلائی گئی۔
خاتون آباد کار کے زخمی ہونے کے بعد قابض فورسز نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئے۔ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔