مشرق وسطی

شام اردن کی سرحد پر داعش کا خطرناک رہنما علی الشاغوری کی ہلاکت

شیعیت نیوز: خبری ذرائع نے اردن کے ساتھ شام کی سرحد کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خطرناک رہنما علی الشاغوری اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

شامی سیکورٹی فورسز کے ایک گروپ نے شمالی شہر المزیریب میں داعش کے ایک خطرناک رہنما کو اس کے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔

اس سیکورٹی ذریعے نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں حمد علی الشاغوری عرف ابو عمر الشاغوری ، جو داعش کے باقی رہ جانے والوں میں سے ایک تھا، مارا گیا۔ یہ شخص درعا صوبے کے مغربی ریف میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور حملوں کا ذمہ دار تھا۔

نیز اس کارروائی میں الشاغوری کے دو دہشت گرد ساتھی احمد خالد المصری اور محسن زیتاوی بھی مارے گئے۔

عرب ذرائع نے بتایا کہ شامی سکیورٹی فورسز ’’المزیریب‘‘ میں واقع ایک سکول کے نزدیک دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئیں، جھڑپ میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارروائی ختم ہونے پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔

المغریب قصبہ شام کے شمال مغرب میں صوبہ درعا میں اور اردن کی سرحد سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی حکومت کی عدالتوں کا تین بچوں سمیت بعض شہریوں کو 10 سال قید کی سزائیں

دوسری جانب امریکی فوج نے شام میں اپنی فورسز کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی کمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تین ڈرون طیاروں نے مشرقی شام کے علاقے التنف میں ہماری افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دو ڈرونز کو روک کر مار گرایا گیا لیکن تیسرا ڈرون ہماری فورسز کے ہیڈ کوارٹر سے ٹکرا گیا۔ اس حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا تاہم فری سیریئن آرمی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مقامی ذرائع نے بتایا کہ شام کے شہر بادیہ میں التنف کے علاقے میں امریکہ کی کمان میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے بیس کیمپ کے اندر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق متذکرہ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ آوازیں ڈرون حملے کی وجہ سے ہوئیں جس نے بیس کے اندر واقع ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ان ذرائع کے مطابق اس حملے میں امریکہ کی حمایت یافتہ ’’فری سیریئن آرمی‘‘ کے نام سے جانی جانے والی افواج میں یقینی جانی نقصان ہوا ہے۔

درایں اثنا امریکی فوج کے علاوہ دیگر ذرائع سے بیس کیمپ کے اندر تعینات امریکی فوجیوں اور اتحادی افواج کے ارکان کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button