دنیا

روس موسم بہار میں یوکرین کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کرے گا، راب بائر کا دعویٰ

شیعیت نیوز: نیٹو کے ایک اعلی عہدے دار راب بائر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس درپیش موسم بہار میں یوکرین پر حملوں کا نیا دور شروع کرسکتا ہے۔

نیٹو کی فوجی کمیٹی کے سربراہ راب بائر نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ماسکو کے اسٹریٹیجک اہداف تبدیل نہیں ہوئے ہیں اسی لئے بقول ان کے روس یوکرین پر حملوں کے نئے دور کا آغاز کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرین ِ اسلامی تعلیمات کی رائے کے بغیر ایوانوں میں بیٹھ کر متازعہ قانون سازی کرنے والوں پرنظر رکھنے کی ضرورت ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

بائر نے یوکرین کو تجویز دی کہ مبینہ حملے کے لئے تیار ہوجائیں۔

اس سے قبل یوکرین کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل والیری زالوژنی نے فروری سن دو ہزار تیئس میں روس کے نئے حملوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ روس کا حملہ دونباس علاقے سے نہیں جہاں اس وقت جھڑپیں جاری ہیں، بلکہ بلاروس کی جانب سے کی ایف پر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ ترمیمی بل، امت مسلمہ کے دو مضبوط بازوؤں کو لڑوانے کی سازش

قابل ذکر ہے کہ یوکرین نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی تمام شرائط کو مسترد کرتے ہوئے مغربی امداد اور یورپ اور امریکہ کی اشتعال انگیزی کی بنیاد پر جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوتی جا رہی ہیں۔

روس کے حکام اور ماہرین کے علاوہ مغربی ذرائع ابلاغ بھی جنگ یوکرین کو روس کے خلاف مغربی دنیا کی بالواسطہ جنگ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button