مقبوضہ مغربی کنارا میں 24 گھنٹوں دوران 16 مزاحمتی کارروائیاں
شیعیت نیوز: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارا میں مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کی دو کارروائیاں، 3 بارودی مواد کے دھماکے، ایک فوجی گاڑی کو تباہ کرنا، آباد کاروں کے ساتھ تصادم اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا، 7 محاذ آرائی پوائنٹس پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط اور سلوان پناہ گزین کیمپوں، طوباس میں تممون، جنین پناہ گزین کیمپ، نابلس میں سبسطیا اور برقہ اور الخلیل میں بیت امر میں جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمتی کارکنوں نے قابض اسرائیلی فوجیوں کو جنین کیمپ اور نابلس میں بیت فوریک چوکی میں گولیوں سے نشانہ بنایا اور القدس میں قلندیا چوکی، جنین کیمپ اور الجلمہ چوکی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا جس سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
نوجوانوں نے جنین میں اور یتزہار بستی کے قریب فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جہاں انہوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور قلقیلیہ کے عزون علاقے میں قابض فوج اور آباد کاروں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا فلسطینی اسکول کو مسمار کرنے پر اظہار برہمی
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارا کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کے دوران چار نوجوانوں کو اغوا کیا۔
الخلیل کے قصبوں سعیر اور بیت امر میں دو شہریوں کو ان کے گھروں سے اور تین شہریوں کو بیت لحم میں تقوع اور طمون کے قصبوں سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طمون قصبے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
اسرائیل فوج نے مشرقی بیت لحم کے گاؤں حرملہ پر بھی دھاوا بولا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی، تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
فلسطین میں اکثر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہے۔







