اہم ترین خبریںپاکستان

مدافع ولایت امیر المومنینؑ و وکیل حق زہراؑ علامہ غلام حسنین وجدانی ضمانت پر عدالت سے رہا

قانونی کارروائیاں مکمل ہونے پر علامہ غلام حسنین وجدانی کو رہا کر دیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: مدافع ولایت امیر المومنینؑ وکیل حقِ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا علامہ غلام حسنین وجدانی ضمانت پربلوچستان ہائی کورٹ سے رہاکردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ غلام حسنین وجدانی کی ضمانت عدالت عالیہ بلوچستان سے منظور ہو گئی ہے۔ امام جمعہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔علامہ غلام حسنین وجدانی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ قانونی کارروائیاں مکمل ہونے پر علامہ غلام حسنین وجدانی کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آج شام یا پھر کل صبح تک انہیں رہائی مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ملاقات

یاد رہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو سی ٹی ڈی نے ایک بےبنیاد ایف آئی آر کی آڑمیں گرفتار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے مولاعلی ؑ کی ولایت اوردختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کے حق کا دفاع کیا تھا اور کلمہ حق بند کرکے پیروکار جناب سیدہ ؑ ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ظالم کو ظالم اورغاصب کو غاصب کہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button