اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، تین روزہ "میڈ اِن ایران” نمائش اپنے اختتام کو پہنچ گئی، گورنر وزیراعلیٰ کی شرکت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پہلے روز نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش کے پہلے روز پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے ایرانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا

شیعیت نیوز: پاکستان کی اقتصادی شہ رگ شہر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی تین روزہ "میڈ اِن ایران” نمائش اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا، افتتاحی تقریب میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی رضا پیمان پاک، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ سمیت بڑی تعداد میں ایرانی اور پاکستانی حکام و کاروباری شخصیات بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اہم پیغام بھیج دیا

"میڈ اِن ایران” نمائش اٹھارہ جنوری تک جاری رہے گی۔ ’’میڈ ان ایران‘‘ نمائش میں 75 ایرانی کمپنیوں کے 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ نمائش میں شامل ایرانی کمپنیوں کی جانب سے تیل اور گیس، پیٹرو کیمیکل کی صنعتیں، پانی و بجلی کی صنعتیں، کھانے پینے کی اشیا (ڈیری، دودھ، مٹھائیاں اور چاکلیٹ)، خاردار تاریں، پولیمر مصنوعات، ٹائلیں اور سیرامکس، جستی تاریں، کان کنی، اسٹیل، کاپر اور اس سے منسلک صنعتیں، تعمیراتی سامان، زرعی مصنوعات، مختلف مشینری، پیکیجنگ مصنوعات، گھریلو آلات، قالین، ٹیکسٹائل و دیگر مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بل فرقہ پرستوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر اور دھماکہ خیز مواد دینے کے مترادف ہے،علامہ ساجد نقوی

افتتاحی تقریب سے گورنر سندھ کامران ٹیسور اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے خطاب کیا۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، سربراہ ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن علی رضا پیمان پاک، صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ و دیگر ایرانی و پاکستانی حکام کے ہمراہ اسٹالز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پہلے روز نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش کے پہلے روز پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے ایرانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس نمائش کو پاک ایران تجارتی مراسم کیلئے حوصلہ مند قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button