دنیا

اسرائیل کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، صدر اسحاق ہرزوگ کا جھلکا درد

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائیل کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

صیہونی حکومت کے صدر نے مقبوضہ علاقوں میں لاکھوں افراد کے مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ حکومت ایک بڑے اختلاف کی گرفت میں ہے اور اس حکومت کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔

صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے 15 جنوری کو مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں کے مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

i24 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہرزوگ نے صیہونی حکومت کے عدالتی نظام میں اصلاحات کے سلسلے میں کابینہ کے اقدامات اور مواقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ عدالتی نظام کی اصلاحات پر اختلاف ہماری قوم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میں دو اہم مسائل پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ میں بطور صدر ذمہ دار ہوں، ایک آئین میں بے مثال تاریخی بحران کو روکنا اور قوم کے اندر تقسیم کو روکنا۔

صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے بیت المقدس میں اپنی رہائش گاہ سے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور بحرانوں کے بارے میں کہا کہ ہم بہت بڑے اختلافات کا شکار ہیں، یہ تنازعہ مجھے بہت پریشان کرتا ہے، جیسا کہ اس سے اسرائیل میں بہت سے لوگ پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری مذاکرات کو حتمی شکل دینا ایسا عنصر ہے جو خطے میں کشیدگی کو کم کرے گا، روس

دوسری جانب صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود براک نے نیتن یاہو کی کابینہ کو شیطانی حکومت قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایہود براک نے نیتن یاہو کی انتہاپسند دائیں بازو کی کابینہ کو تل ابیب کے لئے حقیقی خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کی کابینہ کی سرگرمی اگر جاری رہی تو خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔ ایہود براک نے کہا کہ خانہ جنگی کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا سیاسی نظام تباہ ہوسکتا ہے۔

ایہود براک نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف تحریک، زندگی اور موت کی تحریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خانہ جنگی کے امکان کے باوجود نیتن یاہو کی شیطانی اور شرپسند حکومت کو گرانے کے لئے ملین مارچ کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button