آئی ایس او کے زیراہتمام لاہور اور ملتان میں جشن ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہؑ پر نشست کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام پنجاب یونویرسٹی لاہور میں ولادتِ باسعادت سیدہِ کونین حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام نشست میں پنجاب یونیورسٹی میں زیرتعلیم امامیہ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن میلاد سیدہِ کونین حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی نشست میں شریک طلبہ سے ادارہ المہدیؑ برائے تربیت کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین سید اسد نقوی نے خطاب کیا۔
جشن میلاد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی محفل میں طلبہ نے شانِ اہلبیت ع میں منقبت و قصائد پیش کیے۔ نشست کے آخر میں جشن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید ضیاء الدین رضوی نے لوگوں میں فکر و شعور کی خیرات تقسیم کی، گلگت میں تعزیتی اجتماع
دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام ولادتِ باسعادت سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔
جشن میلاد سیدہِ کونین حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء اور سینیئرز ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ جشن سے ڈاکٹر علامہ جواد احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سینیئرز ڈاکٹرز تصدق مہدی، ڈاکٹر مجاہد عباس اور دیگر موجود تھے۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد احمد نے فضائل جناب سیدہ سلام اللہ بیان کیے، اُنہوں نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ کے مدافعہ امامت و نبوت کے پہلو پر گفتگو کی۔
اُنہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک کامل و اکمل خاتون ہیں جن کی سیرت طیبہ ذریعہ نجات ہے۔ جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔







