یمن

یمن: صوبے صعدہ میں سعودی افواج کی فائرنگ سے 6 یمنی زخمی

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی افواج کی سرحدی صوبے صعدہ میں فائرنگ سے 6 یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی افواج نے صعدہ صوبے میں سرحدی علاقے منبہ میں فائرنگ کرکے چار یمنیوں کو زخمی کر دیا، اس کے علاوہ دو دوسرے عام شہری سرحدی علاقے شدا کے علاقے میں سعودی فوج کی بربریت کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شدا اور منبہ کے علاقے میں اس واقعے سے پہلے سعودی فوج کی فائرنگ سے ایک عام شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ رواں ہفتے میں سعودی توپ خانے کے حملوں میں 16افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں یمن میں پناہ گزین ایک افریقی باشندہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منگل کے دن ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کروں گا، ترک وزیرخارجہ

دوسری جانب ایران سے یمن میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے الزام پر صنعا کا شدید ردعمل سامنے آيا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ کے نائب معاون نے کلاشنکوف کی اسمگلنگ کی کھیپ کو قبضے میں لینے کے بارے میں امریکہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اس قسم کے ہتھیاروں سے، اس کی ضرورت سے بھی زیادہ مسلح ہے اور ان جھوٹے دعوؤں کا مقصد امن مذاکرات پر پردہ ڈالنا اور انہیں متاثر کرنا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی جانب سے 2100 کلاشنکوف بندوقوں کو قبضے میں لینے کے دعوے پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے اس طرح کے جھوٹ اور افواہوں کی تشہیر امن کی کوششوں کو پیچیدہ کرنے کی واضح کوشش ہے اور یقیناً اس پر حیران ہونے کی ضروت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر جو چیز قابل ذکر ہے وہ صرف امریکی ذہانت اور جھوٹ بولنے میں چالاکی کی مہارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا ضروری تھا کہ یمن کو اس خاص قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس ملک کی ضرورت سے زیادہ، ہتھیار اور گولہ بارود ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 6 جنوری کو اس ملک کی بحریہ نے ایک ماہی گیری کشتی پکڑی جو خلیج عمان میں ایران سے یمن کو ہتھیار اسمگل کر رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button