مشرق وسطی

منگل کے دن ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کروں گا، ترک وزیرخارجہ

شیعیت نیوز: ترک وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ اگلے ہفتے ترکی کا سفر کریں گے۔

المانیتور ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ کا ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ماسکو ترکی، شام اور روسی وزرائے خارجہ کی باہمی ملاقات کی کوشش کر رہا ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے روانڈا میں اپنے دورے کے دوران کہا کہ منگل کے دن ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے اور ممکن ہے کہ ایرانی صدر بھی آنے والے دنوں میں ترکی کا دورہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر جارح اسرائیلی ڈرون کی جارحیت، ملا منہ توڑ جواب

المانیتور کی رپورٹ کے مطابق روس اور ایران شام میں مسلح دہشت گردوں سے مقابلے کےلئے شام کی حمایت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے انقرہ کو شامی حکومت سے سیاسی مذاکرات پر زور دیتے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرتا آیا ہے جو شامی صدر بشاراسد کی معزولی چاہتے تھے۔

ترکی کے وزیرخارجہ چاووش اوغلو نے مزید کہا کہ دمشق، ماسکو اور انقرہ ابھی تک مذاکرات کی تاریخ کا تعین نہیں کر پائے ہیں لیکن ممکن ہے کہ یہ ملاقات آنے والے ماہ فروری میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں : آج کی مزاحمت مقبوضہ علاقوں کو صیہونی حکومت سے آزاد کرائے گی، شیخ نعیم قاسم

شامی صدر بشارالاسد نے روسی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکی کے حکام سے ملاقات کی شرط یہ ہے کہ شامی سرزمین سے قبضے کا خاتمہ ہو اور دہشت گردی کی حمایت روک دی جائے۔

شامی نیوزایجنسی کے مطابق ماسکو اور دمشق نے باہمی اسٹریٹیجک تعلقات اور ان میں اضافے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا، اسی طرح اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button